ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 55 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ

گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر سرکاری زخائر 3 ارب 81 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے

فوٹو: فائل

چین سے 70 کروڑ ڈالر کے کمرشل قرضوں کی وصولی سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا.


اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چین سے قرض کی قسط موصول ہونے کے بعد ذرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 55 کروڑ 60 لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جس کے بعد گزشتہ ہفتہ کے اختتام پر سرکاری زخائر 3 ارب 81 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق حالیہ اضافے کو مجموعی ذخائر 9 ارب 26 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 45 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
Load Next Story