لوٹ مار میں ملوث 6 ملزم گرفتار 12 جواری بھی پکڑے گئے
عزیز بھٹی پولیس نے مقابلے کے بعد2 ڈکیتوں کو گرفتار کرلیا، جواریوں سے رقم برآمد
شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 6 ملزمان کوگرفتار کرلیا جبکہ سہراب گوٹھ سے 12 جواری پکڑے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے35 سالہ سلطان ولد یعقوب کو گرفتار کرلیا ، پولیس کے مطابق ملزم شہریوں سے لوٹ مار کررہا تھا ، زخمی کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، پیرآباد کے علاقے میں مغل کانٹا کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس موقع پر پہنچ گئی ، پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم شاہد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی تنگ گلیوں میں فرار ہوگیا ، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ، ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اسٹریٹ کرائم اور گھروں میں ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا ، کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے چمڑا چورنگی کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان کو روکنے کی کوشش کی جنھوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ،جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر جناح اسپتال لے جایا گیا ، پولیس کے مطابق زخمی نعیم خان اور اس کا ساتھی گل رحمن کورنگی میں ہونے والی اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں ، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ،عزیز بھٹی پولیس نے مقابلے کے بعد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ، سہراب گوٹھ پولیس نے سکندر گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے جوا کھیلنے میں مصروف 12 افراد کو گرفتار کرلیا ، ڈی ایس پی قمر احمد کے مطابق ملزمان کے قبضے سے دائو پر لگی رقم اور آلات قمار بازی برآمد کرلیے گئے ہیں ۔