ملک عبدالولی کاکڑ بلوچستان کے گورنر مقرر

صدر مملکت نے یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی، ایوان صدر

صدر مملکت نے یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی، ایوان صدر (فوٹو : فائل)

وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدرمملکت نے ملک عبدالولی کاکڑ کو صوبہ بلوچستان کا گورنر تعینات کردیا۔

ایوان صدر سے جاری کردی بیان کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک عبدالولی کاکڑ کو صوبہ بلوچستان کا گورنر تعینات کردیا۔


انہیں اس تعیناتی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سفارشات بھیجی گئی تھیں جنہیں صدر مملکت نے منظور کرتے ہوئے ایڈوائس پر دستخط کردیے۔

ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت نے یہ تعیناتی آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی۔
Load Next Story