جیل بھرو تحریک پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کو رہا کرنے کا تحریری حکم جاری
اگر کوئی کریمنل کیس میں درکار ہے تو اُسے رہا نہ کیا جائے، لاہور ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ نے جیل بھرو تحریک کے تحت گرفتاری دینے والے پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، اسد عمر سمیت دیگر رہنماؤں و کارکنان کی رہائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چوہدری کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے تمام رہنماؤں کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت فریقین سے 6مارچ کو جواب طلب کرلیا۔
تحریری حکم نامہ
جسٹس طارق سلیم شیخ نے تحریک انصاف کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ ناموں کی فراہم کردہ فہرست میں نظر بند افراد اگر کسی مجرمانہ کیس میں درکار ہیں تو انہیں روک کر باقی سب کو رہا کیا جائے۔
عدالت نے سات مارچ کو فریقین کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے نظر بندی کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے، تحریک انصاف کی جانب سے سکندر القرنین ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔