گورنر پنجاب کے اقدامات آئینی تھے جس کی سپریم کورٹ نے بھی توثیق کی صدر مملکت

صدر مملکت کی لاہور میں گورنر پنجاب سے ملاقات، ملک کی بہتری اور آئین و قانون کے مطابق چلنے کا عزم

فوٹو اسکرین گریپ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی گورنر ہاؤس لاہور پہنچے جہاں اُن کا بلیغ الرحمان نے خوشدلی سے استقبال کیا اور خوش آمدید کہا۔

دونوں شخصیات کے درمیان ملاقات میں ملک کی بہتری اور آئین و قانون کے مطابق چلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: صدر نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات 30 اپریل کو کروانے کی منظوری دے دی


صدر عارف علوی نے کہا کہ گورنر پنجاب کے اقدامات آئین کے مطابق تھے، سپریم کورٹ کے فیصلے نے بھی اس بات کی توثیق کی ہے۔ موجود مسائل عارضی ہیں، پاکستان کا مستقبل، انشاء اللہ روشن ہو گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن کی سفارش پر صدر مملکت نے 30 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے الیکشنز کروانے کی منظوری دی۔ یہ پیشرفت سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس کے فیصلے کے بعد ہوئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں صدر مملکت کو خط ارسال کیا تھا جس میں صوبہ پنجاب کے انتخابات کے انعقاد کے لیے 30اپریل سے 7مئی 2023 تک کی تاریخیں تجویز کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن کی تجویز کے مطابق صدر مملکت نے پولنگ ڈے کے لیے اتوار کے دن کی منظوری دی۔

صدر مملکت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جوابی خط بھی موصول ہوا، الیکشن کمیشن نے پولنگ ڈے کے اعلان کے بعد انتخابی شیڈول پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔
Load Next Story