کراچی دکان داروں کا 33 دکانیں مسمار کرنے کے فیصلے کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

یکم مارچ 2023 کو ایس بی سی اے نے دکانوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ خدشہ ہے دکانوں کو مسمار کردیا جائے گا، دکاندار

یکم مارچ 2023 کو ایس بی سی اے نے دکانوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ خدشہ ہے دکانوں کو مسمار کردیا جائے گا، دکاندار

ٹیپو سلطان روڈ پر واقع مدینہ مارکیٹ کی 33 دکانیں مسمار کرنے سے متعلق دوکانداروں نے ایس بی سی اے اقدام لیٹر کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ کاٹھیاواڑ سوسائٹی آدم جی نگر بلاک اے میں 30 دکانیں سالوں سے قائم ہیں۔ جن کی ریگولرائزیشن سے متعلق متعلقہ حکام سے رجوع کر رکھا ہے۔ یکم مارچ 2023 کو ایس بی سی اے ڈائریکٹر شرقی نے خط لکھ دیا۔ خط میں دکانوں کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔ خدشہ ہے کہ انہیں مسمار کردیا جائے گا۔


دکان داروں نے کہا کہ کاٹھیاوار کوآپریٹیو سوسائٹی نے 40 سال قبل قوانین کے مطابق دکانیں تعمیر کیں۔ اور دکانداروں کو الاٹ کردی گئیں۔ دکاندار گزشتہ کئی سالوں سے کاروبار کررہے ہیں۔ ایس بی سی اے کو کسی بھی قسم کے غیر قانونی اقدام سے روکا جائے۔

درخواست میں سیکریٹری بلدیات، ڈائریکٹر ایس بی سی اے شرقی، سندھ کوآپریٹو سوسائٹیز اور سوسائٹی انتظامیہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواستگزاروں میں ہاجرا بائی، محمد امین، جاوید، محمد علی، شفیع اللہ خان، عمیر امین شامل ہیں۔
Load Next Story