وزیراعظم کیخلاف آشیانہ ریفرنس میں نیب کے گواہ کا بیان قلمبند
عدالت نے نیب کے گواہوں کے بیانات پر جرح کےلیے کارروائی گیارہ مارچ تک ملتوی کردی۔
احتساب عدالت میں آشیانہ ریفرنس میں وزیراعظم کیخلاف نیب کے گواہ کا بیان قلمبند کرلیا۔
احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر کیخلاف آشیانہ اقبال ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
نیب کے گواہ سابق ایم پی اے عبدالرؤف مغل نے بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ میں صوبائی اسمبلی پنجاب کا رکن تھا ، حکومت پنجاب کا بورڈ آف ڈائریکٹر پی ایل ڈی سی کا ممبر منتخب ہوا تھا، میں اس وقت مختلف میٹنگز میں شامل ہوتا رہا۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ ایل ڈی اے اور پی ایل ڈی سی میں معاہدہ ہوا ، جو بھی چیزیں وہاں اجلاس میں ہوئیں وہ ریکارڈ میں آ چکی ہیں ، 4 اپریل کو میں نے اس کیس کی تفتیش جوائن کی اور بیان دیا۔