نیب نے شہزاد اکبر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزید بڑھا دیا

شہزاد اکبر اور فیملی کے اثاثوں ، جائیدادوں کی تفصیلات 6 مارچ تک طلب

فوٹو فائل

قومی احتساب بیورو نيب نے سابق مشیر برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کاروسیع کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب کا سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق وزیر مرزا شہزاد اکبر کے خلاف تحقیات کا آغاز کرتے ہوئے اُن کے اثاثہ جات اور جائیدوادوں کا ریکارڈ طلب کرلیا۔


ذرائع کے مطابق نیب نے 6 مارچ تک شہزاد اکبر اور اُن کے اہل خانہ کے نام پر جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کیا ہے جبکہ صوبہ بھر کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے مرزا شہزاد اکبر کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ شہزاد اکبر پر برطانیہ سے ریکور رقوم پاکستان لانے میں بے ضابطگی کا الزام بھی ہے۔
Load Next Story