پاکستانی ماحولیاتی کارکن عائشہ صدیقہ ’ویمن آف دی ایئر‘ قرار

آرٹ زندگی کو جینے کے قابل بناتا ہے اور میرے خیال میں یہ انسان کو جدوجہد کیلئے تیار کرتا ہے، عائشہ صدیقہ

فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی خاتون ماحولیاتی ایکٹیوسٹ عائشہ صدیقہ کو ٹائم میگزین نے 2023 کی 'ویمن آف دی ایئر' قرار دیا ہے۔

ٹائم میگزین کے مطابق عائشہ صدیقہ نے سیلاب اور دیگر ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے تباہ کن اثرات پر احتجاج کیلئے اپنے جذبات کو شاعری کی شکل میں بیان کیا ہے۔

عائشہ صدیقہ کا کہنا ہے کہ آرٹ زندگی کو جینے کے قابل بناتا ہے اور میرے خیال میں یہ انسان کو جدوجہد کیلئے تیار کرتا ہے۔




انہوں نے مزید کہا کہ میرا کام زندگی کا دفاع کرنا ہے اور اس طرح سے خواتین کے حقوق کی حفاظت ہوتی ہے جو کہ انسانی حقوق بھی ہیں۔

عائشہ صدیقہ کا مزید کہنا تھا کہ میری پرورش اس خیال کے ساتھ ہوئی ہے کہ ہماری زمین ایک جاندار ہے، یہ آپ کو زندگی دیتی ہے اور بدلے میں آپ کی بھی کچھ ذمہ داریاں بنتی ہیں۔
Load Next Story