لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد چیئرمین نیب تعینات

وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے مشاورت کے بعد نام کا انتخاب کیا

فوٹو فائل

حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کردیا۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کو چیئرمین نیب تعینات کرنے کی کابینہ نے منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعہ دی جبکہ نئے چیرمین کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعظم کی ملاقات بھی ہوئی جس میں قومی احتساب بیورو کے سربراہ کے نام پر اتفاق کیا گیا۔


آفتاب سلطان کے استعفی کے بعد نئے چیرمین نیب کیلیے مشاورت جاری تھی۔

نئے چئیرمین نیب لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر بٹ تین وزرائے اعظم کے ملٹری سیکٹری رہ چکے ہیں جبکہ وہ واشنگٹن میں ڈیفنس اتاشی کے فرائض اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے کمانڈنٹ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

نئے چئیرمین نیب لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر بٹ کور کمانڈر پشاور کے فرائض بھی سرانجام دے چکے ہیں۔
Load Next Story