وفاقی محتسب کا فیصلہ خاتون ملازم کو ہراساں کے الزام میں سینئر پی آئی اے افسرمعطل
وفاقی محتسب کے فیصلے کے بعد جی ایم سیکیورٹی میجر (ر) امجد کو برطرف کردیا گیا
وفاقی محتسب کے فصیلے کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے خاتون ملازم کو ہراساں کرنے کے الزام میں جنرل منیجر سیکیورٹی میجر (ر) امجد کو برطرف کردیا۔
وفاقی محتسب نے پی آئی اے کی متاثرہ ملازم کی شکایت پر ہراساں کرنے کے کیس کی سماعت کی۔ خاتون ملازم پی آئی اے ویجیلنس اینڈ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ میں کام کر رہی تھی جب ان کے جی ایم میجر (ر) امجد کے خلاف ہراساں کرنے کی شکایت درج کرائی۔
اس وقت کے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ارشد ملک نے 2019 میں اس شکایت کا نوٹس لیا اور معاملہ ایئر لائن کی خواتین کے تحفظ کی کمیٹی کو بھیج دیا۔
انہوں نے کمیٹی کو واقعے کی تحقیقات کرنے اور جلد از جلد مکمل رپورٹ فراہم کرنے کا حکم دیا۔ کمیٹی نے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد جی ایم میجر (ر) امجد کو برطرف کرنے کی سفارش کی لیکن پی آئی اے حکام کی جانب سے سفارشات پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔
بعدازاں متاثرہ خاتون انصاف کے لیے وفاقی محتسب پہنچ گئی اور وفاقی محتسب نے خاتون ملازم کو ہراساں کرنے کے الزام میں میجر (ر) امجد کو فوری برطرف کرنے کا حکم دے دیا۔