پاک افغان سیریز عماد وسیم اعظم خان احسان اللہ کو موقع ملنے کا امکان

سنئیر کھلاڑیوں کو آرام دیکر نوجوانوں کو موقع دینے کی تجویز زیر غور، ذرائع

سنئیر کھلاڑیوں کو آرام دیکر نوجوانوں کو موقع دینے کی تجویز زیر غور، ذرائع (فوٹو: فائل)

شارجہ میں افغانستان کے خللاف رواں ماہ ہونے والی تین ٹی20 میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر مشاورت شروع کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار کارکردگی کے بعد پاور ہٹر اعظم خان، آل راونڈر عماد وسیم، فاسٹ بولر احسان اللہ اور لیگ اسپنر اسامہ میر کی شمولیت یقینی دکھائی دے رہی ہے جبکہ بعض سنئیرز کھلاڑیوں کو آرام دے کر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی تجویز زیر غور ہے۔

اس حوالے سے چیف سلیکٹر ہارون رشید کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس جلد متوقع ہے، ابتدائی طور پر 20 یا 22 کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کا آپشن بھی رکھا جارہا ہے جس سے 16 رکنی ٹیم منتخب کی جائے گی جبکہ ٹیم کا اعلان ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: پاک افغان میچز میں تماشائیوں کی ہلڑ بازی کا مسئلہ میٹنگ میں زیربحث


پاک افغان سیریز کے لیے قومی ٹیم 23 مارچ کو شارجہ روانہ ہوگی، جہاں ابتدائی طور پر 26، 27 اور 29 مارچ کو میچز کھیلنے کا مجوزہ شیڈول افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی سی بی کو بجھوایا گیا ہے۔

لاجسٹک معاملات کو سامنے رکھ کر حتمی شیڈول پی سی بی کی مشاورت کے ساتھ افغانستان کرکٹ بورڈ اگلے ہفتے تک جاری کردے گا جبکہ سیریز کا میزبان افغانستان کرکٹ بورڈ ہے تاہم سیریز سے حاصل ہونے والی آمدنی دونوں بورڈز میں برابر تقسیم ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاک افغان ٹی20 سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا

افغانستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلنی تھی تاہم خواتین کے پڑھنے، کھیلنے اور کام کرنے پر پابندی عائد کیے جانے کے فیصلے پر بطور احتجاج کرکٹ آسٹریلیا ان میچز سے دستبردار ہوگیا جس پر افغانستان کی درخواست پر پی سی بی نے سیریز کھیلنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

دوسری جانب افغان کرکٹرز نے سیریز کے لیے کابل میں ٹریننگ کا آغاز بھی کردیا ہے۔
Load Next Story