کراچی کنگز میں ’’عماد وسیم‘‘ کے علاوہ کچھ نہیں شاہد آفریدی
وہ تنہا کنگز کو میچز جتوانے کی کوشش کررہے ہیں، سابق کپتان
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم میں عماد وسیم کے علاوہ کے کچھ نہیں ہے۔
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی ٹیم میں صرف عماد وسیم ہے جس نے اپنی پرفارمنس پر فوکس کیا اور ڈیلیور کرنے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کی ٹیم میں کوئی کھلاڑی پرفارم نہیں کررہا، ماسوائے عماد وسیم یا پھر محمد عامر کے!۔
مزید پڑھیں: وسیم اکرم کی جانب سے عامر کے ضرورت سے زیادہ جارحانہ رویے کا دفاع
اس موقع پر مصباح الحق نے بھی عماد وسیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اکیلے کراچی کنگز کو میچز جتوانے کی کوشش کررہا ہے انکے علاوہ ٹیم میں کوئی قابلِ ذکر نام دکھائی نہیں دے رہا۔
انہوں نے کہا کہ آل راؤنڈر نے اپنی صلاحیوں میں نکھار پیدا کیا ہے وہ پہلے فاسٹ بولرز کو کھیلنے میں مشکل کا شکار رہتے تھے لیکن اس سیزن میں انہوں نے شاندار کھیل دیکھایا اور پاور ہٹنگ کی۔