گرفتاری کے خوف سے عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں شرجیل میمن

قانون کی حکمرانی کا بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، وزیر اطلاعات سندھ

(فوٹو : فائل)

وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے عمران خان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔

اپنے ٹویٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر شرجیل میمن نے عمران خان کو ڈرپوک قرار دیا اور کہا کہ جیل بھرو تحریک کے سربراہ عمران نیازی (ڈرپوک) عدالتی احکامات پر بھی گرفتاری دینے سے گھبرا رہے ہیں۔




انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی کا بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، گرفتاری کے خوف سے عمران کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں۔
Load Next Story