اسرائیل میں چھوٹا طیاہ سڑک پر گر کر تباہ میاں بیوی ہلاک

طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران ہائی وے پر گر کر تباہ ہوا

طیارہ شوہر چلا رہا تھا اور ساتھ بیوی بھی تھیں؛ فوٹو: ٹوئٹر

اسرائیل میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے ہائی وے پر گر گیا اور جہاز میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نجی ملکیت کے حامل طیارے نے نواحی علاقے سے شہر کے لیے پرواز بھری تھی تاہم کسی تکنیکی خرابی کے باعث پائلٹ نے سپر ہائی وے پر دوڑتی گاڑیوں کے درمیان ہی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی۔

طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران پائلٹ کے قابو سے باہر ہوکر ہائی وے سے عمودی ٹکرا گیا۔ طیارے کے پرخچے اڑ گئے اور انجن میں آئل زیادہ ہونے کی وجہ سے خوفناک آگ بھڑک اُٹھی۔

جہاز میں سوار پائلٹ 51 سالہ شوہر اور بیوی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ مکمل طور پر جل جانے کے باعث دونوں کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔




خوش قسمتی سے ہائی وے پر طیارے کے گرنے کے باوجود کسی اور گاڑی یا شخص کو نقصان نہیں پہنچا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

 

 
Load Next Story