پاکستان اور آئی ایم ایف میں مذاکرات آج دوبارہ شروع ہونگے

مسودے پر ورچوئل مذاکرات کے بعد لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے جائیں گے

مسودے پر ورچوئل مذاکرات کے بعد لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

حکومت آج سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کیساتھ ورچوئل مذاکرات دوبارہ شروع کریگی۔


حکومت آئندہ 4 ماہ کے لیے آمدنی اور اخراجات کے تخمینوں کو حتمی طور پر طے کرنے کیلیے آج سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کیساتھ ورچوئل مذاکرات دوبارہ شروع کریگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایم ای ایف پی کے مسودے پر ورچوئل مذاکرات کے بعد لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط کیے جائیں گے اور اسٹاف لیول معاہدے کا اعلان کیا جائے گا جس کے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر ملیں گے۔
Load Next Story