لابی سسٹم سے ٹی وی ڈراموں کا معیارگررہا ہے نرما
اسکرپٹ جاندار نہ ہونے پر ٹی وی ڈراموں میں کام نہیں کیا، میزبانی کا سوچ رہی ہوں، ایکسپریس سے گفتگو
اداکارہ نرما نے کہا ہے کہ ٹی وی چینلز کے آنے سے ٹی وی پروڈکشن میں اضافہ ہوا ، فنکاروں میں خوشحالی اور نئے ٹیلنٹ کو مواقع ملے ہیں مگر لابی سسٹم نے ٹی وی ڈراموں کے معیار بہتر ہونے کی بجائے گر رہا ہے۔
وہ گذشتہ روز ایکسپریس سے گفتگو کر رہی تھیں ۔ انھوں نے کہا کہ پروڈیوسر کم بجٹ کے ساتھ ڈنگ ٹپائو پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے غیر معروف کاسٹ کو ترجیح دے رہے ہیں۔نرما نے کہا کہ مجھے ٹی وی ڈرامہ کی آفرز ہوئیں مگر بجٹ اور اسکرپٹ جاندار نہ ہونے پر انکار کردیا ۔ جہاں تک کسی پروگرام کی میزبانی کرنے کا سوال ہے تو اس بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہوں ، لیکن فی الحال کوئی منفرد اور اچھوتا پروگرام ہوسٹ کرنا چاہونگی۔ اس وقت میری ساتھی اداکارائیں ایک ہی طرح کے پروگرام کر رہی ہیں جب کہ سٹیلائٹس چینلز کی بھرمار میں ہمارا مقابلہ بہت سخت ہے جس کے لیے ہمیں پلاننگ کرنا ہوگی ۔
نرما نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری میں بہتری کے چانس صرف نیا ٹیلنٹ ہی لاسکتا ہے جس کا عملی مظاہرہ نظر آرہا ہے ، کراچی میں ٹی وی پروڈکشنز فلم کی طرف بھی آگئی ہیں جس سے حوصلہ افزاء نتائج برآمد ہونگے ، جہاں تک پاکستان فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹر ، رائٹر اور پروڈیوسرز کی بات ہے تو انھیں روایتی ڈگر سے ہٹ کر ہی فلمیں بنانا ہونگی ورنہ اس کی بحالی کا خواب ہمیشہ خواب ہی رہے جائیگا۔