کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 165 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 1 گیند قبل پورا کیا
پاکستان سپر لیگ 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 22 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 165 رنز کا ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر 1 گیند قبل پورا کیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مارٹن گپٹل ناٹ آؤٹ 86 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان سرفراز احمد 29 اور محمد نواز 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے تبریز شمسی 2 جبکہ عامر یامین، محمد موسیٰ اور جیمز فلر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے ایڈم روزنگٹن 69 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے۔ کپتان عماد وسیم 30 اور عامر یامین 23 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
کوئٹہ کی جانب سے نسیم شاہ اور ایمل خان نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور نوین الحق نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔