ڈسٹرکٹ سینٹرل میں لوٹ مار کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل

پولیس کے افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے لوٹ مار کی وارداتوں نے مکینوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا ہوا، علاقہ مکین

—فوٹو: ایکسپریس

ڈسٹرکٹ سینٹرل میں لوٹ مار کی وارداتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا، نیو کراچی صنعتی ایریا میں ڈاکوؤں کی دیدا دلیری سے چلتے ہوئے ٹریفک میں شہری کو لوٹنے اور اسے تشدد کا نشانہ بنانے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے سیکٹر 6 بی ابراہیم مسجد کے سامنے پیر کو مغرب کی نماز کے وقت موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے انتہائی دیدا دلیری کے ساتھ چلتے ہوئے ٹریفک میں موٹر سائیکل سوار کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔

واقعہ کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں لٹنے والے شہری نے اسلحہ بردار ڈاکو کو دبوچنے کی کوشش بھی کی، فوٹیج میں ڈاکو شہری کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے بھی دکھائی دیا جبکہ ڈاکو کا دوسرا ساتھی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا اور وہ پولیس کی ناقص کارکردگی کا بھر پور اندازہ میں فائدہ اٹھاتے ہوئے لوٹ مار کی ساری صورتحال سے لطف اندوز ہوتا رہا۔


بعدازاں اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر سوار ہوتا ہے اور شہری کو خوفزدہ کرنے کے فائر کرتا ہے جس کے بعد دونوں ڈاکو اطمینان سے موقع سے فرار ہو جاتے ہیں، واردات کے دوران سڑک پر ٹریفک بھی رواں دواں رہا جسے ڈاکو کسی بھی خاطر میں لائے بغیر لوٹ مار اور شہری کو تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔

نیو کراچی صنعتی ایریا میں لوٹ مار کی وارداتوں پر تاجروں میں بھی تشویشن کی لہر پائی جاتی ہے جبکہ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں تعینات پولیس کے اعلیٰ افسران کی عدم دلچسپی کی وجہ سے لوٹ مار کی وارداتوں نے مکینوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا ہوا اور ڈاکو جب اور جہاں چاہیں اپنے شکار تلاش کر کے آزادانہ لوٹ مار کرتے ہیں

علاقہ مکینوں کے مطابق معمولی سی مزاحمت پر فائرنگ کرنے سے بھی دریغ نہیں کر رہے جو کہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے اور اس کے سدباب کے لیے پولیس کے اعلیٰ افسران کو فیلڈ میں آنا پڑے گا کہ انھیں بھی اندازہ ہو کہ ان کے ماتحت افسران کس کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
Load Next Story