تنازعات طے کرنے کے لئے روسی وفد کو دورے کی دعوت

برآمد کنندگان کے 10کروڑ ڈالر کے کلیمز کا معاملہ شدومد کیساتھ اٹھایا جائیگا، ذرائع

برآمد کنندگان کے 10کروڑ ڈالر کے کلیمز کا معاملہ شدومد کیساتھ اٹھایا جائیگا، ذرائع۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے روس کیساتھ 15سال پرانے تجارت سے متعلق مالی تنازعات کو جلد از جلد حل کرنے کیلیے رواں ماہ اپریل میں روسی حکام کو پاکستان کا دورہ کرنے کی تجویز دیدی ہے جس میں پاکستانی برآمدکنندگان کے 10کروڑ ڈالر سے زائد کلیمز کی ادائیگی کا معاملہ شدو مد کیساتھ اٹھایا جائیگا۔


باخبر ذرائع نے "آن لائن" کو بتایا کہ وزارت تجارت نے15سال پرانے مالی تنازعات کے حل کیلیے روسی حکومتی کو ایک وفد اس مہینے پاکستان بھجوانے کیلیے حال ہی میں ایک خط لکھا ہے، تاہم اس سلسلے میں تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت روس کیساتھ تجارت سے متعلق پرانے مالی تنازعات کے حل کیلیے سنجیدہ ہے اور اسکی واضح مثال یہ ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے اس ضمن میں وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے جو متحرک انداز سے کام کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی برآمد کنندگان کے روسی حکومت پر دس کروڑ ڈالر سے زائد کے کلیمز ہیں جو زیاد تر فریٹ چارجز سے متعلق ہیں۔
Load Next Story