گزشتہ ہفتے کے دوران پاکستانی روپیہ امریکی کرنسی پرحاوی رہا

انٹر بینک میں ڈالر ڈیڑھ روپے سے زائد سستا ہوا،اوپن مارکیٹ میں 99 روپے سے بھی نیچے آگیا

انٹر بینک میں ڈالر ڈیڑھ روپے سے زائد سستا ہوا،اوپن مارکیٹ میں 99 روپے سے بھی نیچے آگیا۔ فوٹو: فائل

گزشتہ پورے ہفتے پاکستانی روپیہ امریکی کرنسی پرحاوی رہا۔انٹر بینک میں ڈالر ڈیڑھ روپے سے زائد سستا ہوا تو اوپن مارکیٹ میں یہ عوام کے لیے 99 روپے سے بھی نیچے آگیا۔


انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل گراوٹ کو دیکھتے ہوئے ایکسپورٹرز کی جانب سے اس کی فروخت میں تیزی آگئی۔ڈیلرز کے مطابق جمعے کو ڈالر 72 پیسے سستا ہو کر 16 ماہ کی کم ترین سطح 96 روپے 55 پیسے پر بند ہوا۔انٹر بینک کی دیکھا دیکھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر صرف 1 دن میں 1 روپے 10 پیسے کمی کے بعد عوام کے لیے 98 روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔ڈالر روپے کے سامنے اپنی ساکھ کھوتا دکھائی دے رہا ہے،انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 72 پیسے کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ایک روپے سے زائد گرا۔
Load Next Story