گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کس طرح پی ایس ایل8 کا پلے آف راؤنڈ کھیل سکتی ہے

گزشتہ روز کنگز کو سنسنی خیز مقابلے میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی

گزشتہ روز کنگز کو سنسنی خیز مقابلے میں 4 وکٹوں سے شکست دی تھی (فوٹو: پی ایس ایل)

اگر آپ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پرستار ہیں اور سوچ رہے ہیں کہ وہ اب بھی پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرسکتے ہیں تو آپ بلکل صحیح ہیں، سرفراز الیون تین صورتوں میں اپنی امیدوں کو زندہ رکھ سکتی ہے۔

گزشتہ روز کراچی کنگز کو سنسنی خیز انداز میں شکست دینے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ٹیم نے پی ایس ایل 8 میں پلے آف کھیلنے کی امید کو برقرار رکھا ہے تاہم انہیں دیگر ٹیموں کے نتائج پر بھی انحصار کرنا ہوگا۔

آئیے جانتے ہیں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کس طرح ٹاپ 4 کیلئے کوالیفائی کرسکتی ہے؟

منظر نامہ 1

پہلا منظر نامہ بہت آسان ہے، اپنے باقی تمام میچ جیت لیں اور اگر پشاور زلمی پی ایس ایل کے اپنے باقی چاروں میچ ہار جائے تو کوئٹہ آگے بڑھ جائے گا۔ اس صورت میں کوئٹہ کے 8 پوائنٹس ہوں گے جبکہ پشاور 6 پوائنٹس کے ساتھ پیچھے رہ جائے گا۔

منظر نامہ 2


یہ قدرے پیچیدہ ہے، اگر بابراعظم کی زیرقیادت زلمی اپنے بقیہ چار میں سے ایک میچ جیتتی ہے تو پھر گلیڈی ایٹرز کو اپنے باقی تمام میچز بہتر نیٹ رن ریٹ یا مارجن کے ساتھ جیتنے ہوں گے۔

اس صورت میں، دونوں ٹیموں کے 8،8 پوائنٹس ہوں گے اور پلے آف کی اہلیت کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔

منظر نامہ 3

آخر میں اور ملتان سلطانز کے اسکواڈ کو دیکھتے ہوئے مشکل نظر آتا ہے تاہم اگر 2021 کے چیمپئن اپنے بقیہ تمام میچز ہار جاتے ہیں تو کوئٹہ اب بھی پلے آف میں جگہ بناسکتا ہے۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ کیسے، اس کی وجہ یہ ہے کہ، سلطانز ٹیبل پر تیسرے نمبر پر ہیں اور اگر کوئٹہ اپنے بقیہ تمام میچز اچھے رن ریٹ کے ساتھ جیت جاتا ہے جبکہ سلطانز اپنے آخری 3 میچ ہار جاتے ہیں تو پھر دونوں ٹیموں کے درمیان پلے آف مرحلہ کھیلنے کا فیصلہ رن ریٹ پر جائے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ گلیڈی ایٹرز اس وقت چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں سب سے نیچے ہے۔ اپنے بقیہ میچوں میں ان کا مقابلہ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز سے ہوگا۔
Load Next Story