رواں سال کا دوسرا کیس رپورٹ اورنگی ٹاؤن میں کمسن بچی پولیو وائرس کا شکار
ای ڈی اوصحت نے کیس کی تصدیق کردی، 22ماہ کی جمیلہ کو پولیو وائرس سے بچاؤ کی ویکسین بھی پلائی گئی تھی
کراچی میں ایک اوربچی پولیووائرس کا شکار ہوگئی جس کے بعد رواں سال کراچی میں پولیووائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 2 ہوگئی۔
ای ڈی اوصحت کراچی ڈاکٹر ظفراعجازکے مطابق اورنگی ٹائون کی 22ماہ کی بچی جمیلہ کو پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی، بچی کے والدین کاتعلق توری بنگش کالونی یوسی7 سے ہے، جمیلہ کوحفاظتی خوراک پلائی گئی تھی، اس کے باوجود بچی پولیو وائرس کا شکار ہوگئی، کراچی میں رواں سال کے دوران دوسرا پولیوکیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ ملک بھرمیں رواں سال کے دوران 47پولیوکیسوںکی تصدیق کی جاچکی ہے۔