’’اگر بھارتی ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہیں تو ہمارے میچز یو اے ای منتقل کیے جائیں‘‘

آئی سی سی ورلڈکپ؛ پاکستان کا بھارت کیخلاف سخت موقف اپنانے کا فیصلہ، ذرائع

آئی سی سی ورلڈکپ؛ پاکستان کا بھارت کیخلاف سخت موقف اپنانے کا فیصلہ، ذرائع (فوٹو: فائل)

ون ڈے ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کی بھارت روانگی کو ایشیاکپ کے لیے بھارتی ٹیم کی پاکستان آمد سے مشروط کیا جاسکتا ہے۔

آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی 3 رکنی ٹیم 17 مارچ کو دبئی کی اڑان بھرے گی۔ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور فیصل حسنین ان اجلاسوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

20 مارچ کو شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دوسرے ایشوز کے ساتھ ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کا معاملہ بھی زیر بحث آئےگا جبکہ ذرائع کا کہنا ہےکہ پی سی بی حکام اس بارے میں سخت موقف اپنائیں گے۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ورلڈکپ؛ بھارت کیلئے میزبانی گلے کی ہڈی بن گئی


بھارت میں ون ڈے ورلڈکپ 10 اکتوبر سے شروع ہورہا ہے، یہ آئی سی سی ایونٹ ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اس کا بائیکاٹ نہیں کرسکتا تاہم پاکستانی ٹیم کی بھارت روانگی کا معاملہ بہت اہم ہے۔

ورلڈکپ سے پہلے ستمبر میں پاکستان نے ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ جو ایشین کرکٹ کونسل کے صدر بھی ہیں نے اپنے طور پر اس بات کا اعلان کررکھا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستانی نہیں جائے گی اور ایشیاکپ یواے ای میں ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ2023 متحدہ عرب امارات منتقل کردیا جائے گا، اسپورٹس تجزیہ کار

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام جے شاہ کے اس یکطرفہ فیصلے پر سیخ پا ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے بھی آئی سی سی اجلاس میں بھارتی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لینے کی حکمت عملی ترتیب دی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ حکام آئی سی سی اجلاس میں یہ مطالبہ کریں گے کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان آنے کو تیار نہیں تو پھر ہم بھی بھارت جاکر نہیں کھیلیں گے، پاکستان کے میچز یو اے ای میں رکھے جائیں۔
Load Next Story