کرس گیل نے صائم ایوب کی تعریف کے پُل باندھ دیئے

گزشتہ روز پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل تھی

گزشتہ روز پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے 36 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل تھی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

دی یونیورس باس کے نام سے مشہور ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ابھرتے ہوئے نوجوان بلےباز صائم ایوب کی تعریف کے پُل باندھ دیئے۔

گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے مضبوط بالنگ اٹیک کے خلاف 36 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو جتنوانے میں اہم کردار ادا کیا، انکی اننگز میں 8 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔

صائم ایوب نے کپتان بابراعظم کے ہمراہ 107 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ قائم کی۔

کرس گیل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی تاہم وہ کوئی خاص پرفارمنس دینے میں ناکام رہے رتھے لیکن انہوں نے صائم ایوب کو مستقبل کا سپر اسٹار کہا تھا۔


مزید پڑھیں: حارث رؤف کی بابر اعظم کو پی ایس ایل میں آؤٹ کرنے کی خواہش پوری

پشاور زلمی کے اسٹار بلےباز کی گزشتہ روز کھیلی جانے والی اننگز پر شاداب خان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صائم کی کلاس الگ ہے، مستقبل کے سپر اسٹار ہیں!۔

میچ میں صائم کے آؤٹ ہونے کے بعد راشد خان اور شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے بھی انہیں سراہا گیا۔

Load Next Story