پاکستانی لڑکی کے بھارتی شوہر کی پاکستانی شہریت کی درخواست پر اعتراض عائد
عدالت نے نادرا کے اعتراضات پر درخواست گزار کے وکیل سے جواب طلب کرلیا، سماعت ملتوی
سندھ ہائیکورٹ نے پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے والے بھارتی لڑکے کی شہریت سے متعلق درخواست پر نادرا کے اعتراضات پر درخواست گزار کے وکیل سے جواب طلب کرلیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بیچ کے روبرو پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے والے انڈین لڑکے کی شہریت سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، جہاں نادرا نے انڈین لڑکے کو پاکستانی شہریت دینے پر اعتراضات جمع کرا دئیے۔
عدالت نے نادرا کے اعتراضات پر درخواست گزار کے وکیل سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔
درخواست گزار صفیہ کی وکیل عزرا اقبال ایڈوکیٹ نے موقف دیا تھا کہ پاکستانی صفیہ نے انڈین لڑکے رفیق سے شادی کی تھی۔ دونوں میاں بیوی پاکستان میں مقیم ہیں۔ انڈیا میں مسلمانوں کے رہنے کے لئے حالات سازگار نہیں۔ دونوں میاں بیوی کئی سال سے پاکستان میں رہ رہے ہیں، 2 بچے بھی ہیں۔نادرا رفیق کو پاکستانی شہریت نہیں دے رہا اور کہتا ہے کہ غیر ملکی مردوں کو پاکستانی شہریت نہیں مل سکتی۔