11 یوسیز میں انتخابات کرانے سے متعلق حافظ نعیم کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز

الیکشن کمیشن 11 نشستوں پر انتخابات کرانے سے گریز کر رہا ہے، حافظ نعیم

الیکشن کمیشن 11 نشستوں پر انتخابات کرانے سے گریز کر رہا ہے، حافظ نعیم

سندھ ہائی کورٹ نے 11 بلدیاتی یونین کمیٹیوں میں انتخابات کرانے سے متعلق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں 11 بلدیاتی یونین کمیٹیوں میں انتخابات کرانے سے متعلق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔


درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ 11 نشستوں پر چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخابات نہیں ہوئے تھے۔ امیدواروں کے انتقال اور دیگر وجوہات کی بنا پر انتخابات نہیں کرائے گئے۔ 11 نشستوں پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیا گیا۔

درخواستگزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن 11 نشستوں پر انتخابات کرانے سے گریز کر رہا ہے۔ مئیر شپ کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے فوری انتخابات کروائے جائیں۔ الیکشن کمیشن کو فوری 11 نشستوں پر انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 10روز میں جواب طلب کرلیا۔
Load Next Story