زلزلہ متاثرین ترکیہ و شام کیلئے امدادی سامان کی بڑی کھیپ روانہ

سامان میں متاثرین کیلئے 8 ہزار 200 خیمے، 15 ہزار راشن بیگز اور دیگر اشیا شامل ہیں

سامان میں متاثرین کیلئے 8 ہزار 200 خیمے، 15 ہزار راشن بیگز اور دیگر اشیا شامل ہیں (فوٹو: فائل)

ترکیہ و شام کے لیے امدادی سامان کی بڑی کھیپ بذریعہ سول بحری جہاز روانہ کردی گئی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر ترکیہ وشام کے لیے امدادی سامان کی مذید کھیپ سول بحری جہاز کے ذریعے روانہ کردی گئی ہے جس میں زلزلہ متاثرین کے لیے 8 ہزار 200 لگ بھگ خیمے، 15 ہزار راشن بیگز اور دیگر ضروری اشیا شامل ہیں۔


امدادی سامان لیکر روانہ ہونے والا سول بحری جہاز پندرہ دنوں میں منزل پر پہنچے گا۔

این ڈی ایم اے پاکستانی عوام کی جانب سے زلزلہ زدہ ترک و شامی بھائیوں کی مدد کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے۔
Load Next Story