آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز کا ایلون مسک پر دستاویزی فلم بنانے کا اعلان
ایلون مسک کو خدشہ ہے کہ آنے والی دستاویزی فلم ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے
آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ ہدایتکار ایلکس گبنی نے دنیا کے امیر ترین شخص، ٹیسلا، اسپیس ایکس اور ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک کی زندگی پر فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ دستاویزی فلم امریکی پروڈکشن کمپنی 'Jigsaw Productions' کے بینر تلے بنائی جارہی ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز بھی کیا جا چکا ہے۔
ایلون مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس خبر پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے اس فلم کو'ہٹ' قرار دے دیا۔

It's a hit piece
ہالی ووڈ کے ہدایتکار نے اس فلم کے حوالے سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز کئی ماہ پہلے ہی کردیا گیا تھا اور وہ کچھ عرصے سے اس فلم پر کام کر رہے ہیں جس کیلئے وہ کافی پُرجوش بھی ہیں۔
فلم کے پروڈیوسر نے اپنے پیغام میں کہا کہ اب ایلون مسک کی ایک سخت تصویر پیش کرنے کا لمحہ ہے، جو بلاشبہ ہمارے وقت کی سب سے زیادہ بااثر شخصیات میں سے ایک ہیں۔ تاہم ایلون مسک کا کہنا ہے کہ انہیں خدشہ ہے کہ آنے والی دستاویزی فلم ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ ہدایتکار گبنی اپنی 2007 کی فلم ٹیکسی ٹو دی ڈارک سائیڈ کے لیے آسکر ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔