کانگو میں کلہاڑی بردار حمہ آوروں نے گاؤں کو آگ لگادی 44 ہلاک

حملہ آوروں نے گاؤں میں لوٹ مار بھی کی

کانگو کے گاؤں میں کلہاڑی بردار ملزمان کے حملے میں خواتین اور بچے بھی ہلاک ہوئے؛ فوٹو: فائل

وسطی امریکی ملک ڈیمو کریٹک ری پبلک کانگو کے ایک گاؤں پر درجنوں کلہاڑی بردار افراد نے حملہ کردیا۔ دیہاتیوں کو تیز دھار آلے سے مارا اور مکانوں کو آگ لگادی۔

حملہ آوروں نے بستی میں لوٹ مار بھی کی۔ کلہاڑی بردار افراد کے حملے میں 44 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

گاؤں میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے جسموں پر گولی کے نشان نہیں بلکہ تیز دھار آلے کے گہرے زخم ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کارروائی الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز نے کی ہے۔


کانگو فوج کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق یوگنڈا کی شدت پسند جماعت الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز سے تھا جو اس قسم کی کارروائی میں اسلحہ کے بجائے کلہاڑی استعمال کرتے ہیں۔

یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی عسکریت پسند جماعت الائیڈ ڈیموکریٹک فورسز خود کو داعش کی شاخ ہونے کا دعویٰ کرتی ہے اور 2013 سے کانگو میں حملوں میں ملوث رہی ہے جس میں 6 ہزار شہری مارے جا چکے ہیں۔

 
Load Next Story