حجاب شرم وحیا کے عظیم ورثے کامحافظ ہے نصرت پرویز

پاکستانی خواتین ثابت کردیں انکا پردہ اورحجاب انکی ترقی میں حائل نہیں بلکہ تحفظ ہے۔

پاکستانی خواتین ثابت کردیں انکا پردہ اورحجاب انکی ترقی میں حائل نہیں بلکہ تحفظ ہے، فوٹو: ظفر اسلم

وزیراعظم کی اہلیہ وخاتون اول بیگم نصرت راجا پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حجاب شرم وحیا کے عظیم ورثے کامحافظ ہے۔


اسلام رواداری، امن اور محبت واخوت کا دین ہے۔ مسلمان عورت اپنے ہرعمل سے انہی نظریات کا پرچار کرتی دکھائی دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ویمن اینڈ فیملی کمیشن جماعت اسلامی کے زیر اہتمام حجاب کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر گورنر پنجاب کی اہلیہ مسرت کھوسہ بھی موجود تھیں۔ خاتون اول نے کہا کہ پاکستانی خواتین جوکہ دینا بھرکی عورتوں سے مختلف ہیں پردے اور حجاب میں رہ کرثابت کردیں کہ ان کا پردہ اور حجاب ان کی ترقی میں حائل نہیں بلکہ اس کا تحفظ ہے۔

اس بیہودگی کے دور میں عورت کی عظمت شرم و حیا جواسے قدرت نے ورثے میں دی ہے حجاب اس عظیم ورثہ کا محافظ ہے۔انھوں نے کہا کہ مادر ملت فاطمہ جناح ، بینظیر بھٹو جیسی شخصیات ہمارے لیے رول ماڈل ہیں جنھوں نے سر پردوپٹہ اوڑھ کر دنیا میں پاکستانی عورت کے تشخص کو تقویت دی ۔ حجاب کانفرنس کا انعقاد اس سلسلے کی کامیاب کوشش ہے۔کانفرنس سے رخسانہ جبین نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں حجاب کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔ کانفرنس میں جن ممتاز شخصیات کو ایوارڈز دیے گئے۔
Load Next Story