طلحہ سعید کو ممکنہ بلیک لسٹ کرنے کیخلاف درخواست وزارت خارجہ کو ارسال

طلحہ سعید نے ممکنہ بلیک لسٹ کیے جانے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

طلحہ سعید نے ممکنہ بلیک لسٹ کیے جانے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

کالعدم لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ سعید کے بیٹے طلحہ سعید کی بھارتی قراداد پر ممکنہ طور پر عالمی سطح پر بلیک لسٹ میں شامل کرنے کے خلاف درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملہ وزارت خارجہ کو بھیج دیا ہے۔

طلحہ سعید نے ممکنہ بلیک لسٹ کیے جانے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

سماعت کےدوران درخواست گزار کی جانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے ۔


طلحہ سعید کی درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ میرا کسی قسم کا کوئی کرمنل ریکارڈ موجود نہیں ، طلحہ سعید کی درخواست کے ساتھ لاہور پولیس کی ویری فکیشن رپورٹ بھی منسلک کی گئی ۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پابندیوں کی کمیٹی میں بھارت نے قراداد جمع کرائی،بھارت حافظ طلحہ سعید کو بین الاقوامی دہشت گردوں کی لسٹ میں ڈلوانا چاہتا ہے،بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے ایسی حرکتیں کر رہا ہے، بھارت اور امریکہ کی تجویز کو چین کی جانب سے تکنیکی بنیادوں پر روکا گیا تھا،جس کی ڈیڈ لائن 18 مارچ ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت 18 مارچ سے قبل وزارت خارجہ کو سفارتی سطح پر کردار ادا کرنے کا حکم دے،اقوام متحدہ میں بھارتی قراداد مسترد کرانے کے لیے وزارت خارجہ کردار ادا کرے، استدعا ہے کہ عدالت وزارت خارجہ کو کردار ادا کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے معاملہ دوبارہ وزارت خارجہ کو بھیجتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Load Next Story