لاہور میں ملزمالکان کی طرف سے آٹے کی فراہمی بند کرنے پر ناجائز منافع خوروں کی چاندی

فلور ملز مالکان نے انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے پر آٹے کی سپلائی بحال کرنے کا اعلان کردیا

فلور ملوں کی بندش کی وجہ سے کئی علاقوں میں آٹے کی قیمت 2 سے 5 روپے فی کلو زیادہ وصول کئے گئے۔ فوٹو: فائل

لاہور:
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف فلور ملز مالکان نے شہر میں آٹے کی فراہمی بند کرنے سے کئی علاقوں میں آٹے کی فی کلو قیمت میں 2 سے 5 روپے اضافہ کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے فلور ملز مالکان نے گزشتہ کئی روز سے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف احتجاج کے طور پر آٹے کی فراہمی علامتی طور پر بند کر رکھی تھی تاہم آج انتظامیہ سے کامیاب کے بعد فلور ملزم مالکان نے آٹے کی سپلائی بحال کرنے کا اعلان کردیا۔

فلور ملوں سے فراہمی بند ہونے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں ناجائز منافع خوروں نے آٹے کی فی کلو قیمت میں 2 سے 5 روپے کا اضافہ کردیا۔ دوسری جانب فلو مل مالکان کا کہنا تھا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گے تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ صوبے کی سطح پر بڑھا دیں گے۔
Load Next Story