افغانستان ثقافتی مرکز پر بم دھماکے میں 5 صحافیوں سمیت 8 افراد جاں بحق
بم دھماکا مزار شریف میں صحافیوں کی تقریب کے دوران ہوا، زخمیوں میں 3 بچے بھی شامل
افغانستان میں صحافیوں کی ایک تقریب کے دوران بم دھماکے میں 8 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی روئٹرز کے مطابق ہفتے کو افغان صوبے بلخ کے ضلع مزار شریف میں ثقافتی مرکز میں صحافیوں کی ایک تقریب کے دوران بم دھماکے کے نتیجے میں پانچ صحافیوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔
طالبان انتظامیہ کے مطابق دھماکہ صبح 11 بجکر 30 منٹ پر بارودی سرنگ پھٹنے سے ہوا۔ زخمیوں میں پانچ صحافی اور تین بچے شامل ہیں جبکہ ایک سیکیورٹی گارڈ بھی مارا گیا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس حملے میں کون سا دہشتگرد گروپ ملوث ہے۔
واضح رہے کہ جمعرات کو بلخ میں ہی صوبائی گورنر مولوی محمد داؤد مزمل کو دو ساتھیوں سمیت ان کے دفتر میں قتل کردیا گیا تھا، طالبان پہلے ہی اس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہیں۔
طالبان ترجمان حاجی زید کا کہنا ہے کہ جب تک سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ بلخ کے لیے نئے گورنر کا تقرر نہیں کرتے تب تک صوبہ قندھار کے گورنر عارضی طور پر بلخ کو چلائیں گے۔