سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کرلی

چوہدری سروس نے مسلم لیگ ق کے صدر سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا

فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور گورنر پنجاب چوہدری سرور نے مسلم لیگ (ق) میں شمولیت اختیار کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق گورنر پنجاب نے صدر مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔


چوہدری سرور اتوار بارہ مارچ کو دوپہر ایک بجے مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس کر کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ انہیں
مسلم لیگ ق کے مرکزی چیف آرگنائزر اور پنجاب کے صدر کی ذمہ داری دی جائے گی۔

 
Load Next Story