این آراوعملدرآمد کیس کے لیے سپریم کورٹ کابینچ تشکیل
جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میںپانچ رکنی بینچ منگل کوکیس کی سماعت کرے گا
سپریم کورٹ نے این آر او عملدرآمدکیس کی سماعت کیلیے پانچ رکنی بینچ تشکیل دیدیا گیا ہے۔
بینچ جسٹس آصف سعید کھوسہ ،جسٹس اعجاز افضل خان،جسٹس اعجاز احمد چوہدری،جسٹس گلزار احمد اور جسٹس اطہر سعید پر مشتمل ہے جو منگل کو سماعت کرے گا۔اس کیس میں وزیر اعظم کوتوہین عدالت کا شوکاز نوٹس پہلے ہی جاری ہو چکا ہے۔
آن لائن کے مطابق سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے خلاف شاہداورکزئی کی درخواست پرسماعت کل پیرکو جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔اس مقدمے کی آخری سماعت فروری 2010 میں ہوئی تھی ۔