پشاور زلمی سے شکست کیوں ہوئی شاداب خان نے وجہ بتا دی

تین سال گزرنے کے باوجود ہم پریشر میں اچھا کھیل پیش نہیں کر پا رہے، کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ

فوٹو: ٹوئٹر

اسلام آباد یونائٹیڈ کے کپتان شاداب خان نے کم ہدف کے باوجود پشاور زلمی سے شکست دی وجہ بتا دی۔

راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ ہم ہدف کا تعاقب کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ کھلاڑیوں کی کارکردگی اور پچ کی کنڈیشن بھی دی۔ ہمیں میچ کو آسان نہیں لینا چاہیے بلکہ فتح کیلیے ہی میدان میں آنا چاہیے۔

شاداب خان نے کہا کہ 'مخالف ٹیم (پشاور زلمی) کی باولنگ اچھی رھی ہماری بیٹنگ لائن ناقص رہی، تین سال گزرنے کے باوجود ہم پریشر میں اچھا کھیل پیش نہیں کر پا رہے تاہم آئندہ کوشش کریں گے پریشر میں پلاننگ سے کھیلیں'۔

مزید پڑھیں: پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 13 رنز سے شکست دیدی


انہوں نے کہا کہ 'پی ایس ایل بھی ڈومیسٹک کرکٹ ہی ہے اس میں نوجوان کھلاڑیوں کی پرفارمنسس سامنے آرہی ہیں، ہمیں بہتری کی بہت ضرورت ہے اسمارٹ کرکٹ بھی کھیلنا ہوگی'۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی چار میچز میں شکست پر کپتان نے کہا کہ 'جو چار میچ ہم ہارے اسکی وجہ بھی سمارٹ کرکٹ نہ کھیلنا ہے، آج کی شکست کو بھی انجوائے کرکے آگے بڑھ رہے ہیں'۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ کے 29ویں میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، جس میں پشاور زلمی نے شاداب الیون کو 180 رنز کا ہدف دیا تاہم یونائیٹڈ کی ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

 
Load Next Story