کراچی میں گرمی کی شدت آئندہ چند روز برقرار رہے گی

درجہ حرارت کم ہونے کے باوجود کراچی میں موسم نسبتاً گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

فوٹو: فائل

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر قائد میں آئندہ چند روز درجہ حرارت کم ہونے کے باوجود موسم نسبتاً گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اتوار کو شہر میں گرمی کا پارہ 1.6 ڈگری کمی سے 35.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ شہر کا مطلع صاف رہا اور سارا وقت تیز دھوپ ریکارڈ رہی۔


اس کے باوجود گزشتہ روز کے مقابلے میں درجہ حرارت میں 1.6ڈگری کمی ہوئی اور دن کا درجہ حرارت 35.5 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 16 فیصد رہا۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران شہر کا موسم نسبتا گرم تاہم درجہ میں گذشتہ کے مقابلے میں چندڈگری کمی رہے گی،اگلے 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ پارہ 33 سے35 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے، اس دوران بلوچستان کے شمال مغربی اور مغربی ہواؤں کے اثرات برقرار رہ سکتے ہیں،باقی صوبوں میں گرم اور خشک موسم ریکارڈ ہوسکتا ہے۔
Load Next Story