اوکاڑہ چند روز قبل تاوان کیلئے اغوا ہونے والا شہری بازیاب

محمد رمضان کو اغوا کے بعد کچے کے علاقے میں رکھا گیا تھا، ڈی پی او

فوٹو: فائل

چند روز قبل اغوا ہونے والے شہری محمد رمضان کو بازیاب کرالیا گیا۔

ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان کے مطابق اغوا کاروں نے محمد رمضان کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کیا تھا اور اسے اغوا کے بعد کچے کے علاقے میں رکھا گیا تھا۔


اغواکاروں نے محمد رمضان کی رہائی کی عوض اڑھائی کڑور روپے نقد اور چھ موبائل فونز دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

ڈی پی او منصور امان کا کہنا ہے کہ مغوی کو اغواکاروں کے چنگل سے چھڑانے کے بعد اس کے گھر والوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story