افغان سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان شاداب خان کپتان مقرر
بابراعظم،فخرزمان،شاہین ، حارث رؤف اور محمدرضوان کو آرام دینے کا فیصلہ
پی سی بی نے افغان کرکٹ سیریز کیلیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔
ٹیم میں شاداب خان (کپتان)،عبداللہ شفیق، اعظم خان، فہیم اشرف،افتخاراحمد، نسیم شاہ، صائم ایوب، شان مسعود،طیب طاہر، زمان خان، احسان اللہ، عمادوسیم، محمدحارث، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے جنہوں نے پی ایس ایل میں پرفارم کیا، 3 میچز پر مشتمل سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، ہم نے ورلڈ کپ کی تیاری کرنی ہے، ہمارے کچھ سینئر کھلاڑی 2 سال سے بہت زیادہ کرکٹ کھیل رہے ہیں۔
نجم سیٹھی نے بتایا کہ 4 سے 5 لوگوں کو افغانستان سیریز میں آرام دے رہے ہیں، بابراعظم،فخرزمان،شاہین، حارث رؤف اور محمدرضوان کو آرام دے رہے ہیں، زیادہ کرکٹ کھیلنے کے بعد پلیئرز کو آرام کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ حکومت نے افغانستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کی ہدایت کی، جب تک افغانستان سے کنٹریکٹ سائن نہیں ہوجاتا، کچھ بھی کہنا قبل از وقت تھا، افغانستان نے سیریز کیلئے رابطہ کیا تھا۔