نجم سیٹھی کی زیر صدارت اجلاسآئی سی سی اور اے سی سی اجلاس کے حوالے سے مشاورت
چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی 18 سے 20مارچ تک آئی سی سی اجلاس میں شرکت کریں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا نام بحال کردیا۔گزشتہ دور میں اس کا نام بدل کر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کردیا گیا تھا۔
نجم سیٹھی کی زیر صدارت میجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں آئی سی سی اور اےسی سی اجلاسوں کے حوالے سےمشاورت کیا گئی۔ چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی 18 سے 20مارچ تک آئی سی سی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اجلاس میں پی سی بی 2014 آئین کے تحت گورننگ بورڈ میں چار ریجنل اور چار ڈیپارٹمنٹل نمائندے شامل کرنے کی منظوری کے ساتھ ٹورنامنٹ ایویلویشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جس کی سربراہی چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی کریں گے۔ڈومیسٹک کمیٹی کے چیئرمین شکیل شیخ، چیف سلیکٹر ہارون رشید کے علاوہ پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ اور شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ کے نمائندے بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
اجلاس میں انڈر 19 ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش اور پاکستان شاہینز کے دورہ زمبابوے کی منظوری دی گئی۔انڈر 19 اور پاکستان شاہینز کی ٹیمیں ٹورمیں چار روزہ اور ون ڈے میچز کھیلیں گی ۔
اجلاس میں 19 ڈیپارٹمنٹس کی آئندہ سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ حصہ لینے کی تصدیق کی گئی۔ اس موقع پر 12 مزید ڈیپارٹمنٹس کی طرف سے ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کے لیے درخواست کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔
کمیٹی نے پی ایس ایل میچز میں شائقین کی دلچسپی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔کمیٹی نے لاہور ،راولپنڈی، کراچی اور ملتان میں شائقین کی اسٹیڈیم آمد پر اطمینان ظاہر کیا۔ لیگ میں بہترین پچز تیار کرنے پر کیوریٹرز کی کارکردگی کو بھی سراہا گیا۔
اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کو ویمن نمائشی میچوں پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ غیر ملکی ویمن کرکٹرز نے میچز کو بہترین قرار دیا۔غیر ملکی ویمن کرکٹرز نے ویمن لیگ میں حصہ لینے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایج گروپ کرکٹ میں انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹ شروع ہو چکے ہیں۔
اجلاس میں پی سی بی میں جمہوری عمل کے آغاز کے عمل کا جائزہ اور بورڈ کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔