کراچی جائیداد کے تنازع پر باپ اور بیٹے نے ملکر بڑے بیٹے کو قتل کردیا

پولیس نے قاتل باپ کو گرفتار کرلیا، فرار ہونے والے بھائی کی تلاش میں چھاپے

(فوٹو: فائل)

اتحاد ٹاؤن میں جائیداد کے تنازع پر باپ نے چھوٹے بیٹے کے ساتھ ملکر معذور بڑے بیٹے کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق اتحاد ٹاؤن کے علاقے بلدیہ مدرسہ ابو ہریرہ کے قریب گھریلو جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے 35 سالہ ریاست نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔


اتحاد ٹاؤن پولیس کے مطابق مقتول کو اس کے باپ زردار اور بھائی عاصم نے جائیداد کے تنازع پر قتل کیا جبکہ قتل کی واردات میں بیلچے کا بھی استعمال کیا گیا جسے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

مقتول تمام بہن بھائیوں میں بڑا اور پولیو کی وجہ سے معذور بھی تھا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کے والد زرداد کو گرفتار کرلیا جبکہ فرار ہونے والے بھائی عاصم کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس نے ضباطے کی کارروائی کے لیے مقتول کی لاش سول اسپتال منتقل کی، پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
Load Next Story