عمران خان کی حفاظت کیلیے فکر مند ہوں صدر مملکت
زمان پارک کے باہر ہونے والے واقعے پر افسوس ہے، حکومت کو معاشی بدحالی کا شکار عوام کا سوچنا چاہیے، عارف علوی
صدر مملکت عارف علوی نے زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس کےد رمیان ہونے والے تصادم پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کی گرفتاری کیلیے اٹھائے جانے والے اقدامات کی مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر صدر مملکت نے لکھا کہ 'آج کے واقعات پر مجھے دکھ ہوا، یہ معاملات انتقامی سیاست کی غمازی کرتے ہیں'۔
عارف علوی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف عوام معاشی بدحالی کا شکار ہیں اور ملکی معیشت بھی ٹھیک نہیں لہذا حکومت کو ان معاملات کی طرف توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔

صدر مملکت نے سوال کیا کہ 'کیا ہم سیاسی منظر نامے کو تباہ کررہے ہیں'۔ انہوں نے عمران خان کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ دیگر سیاست دانوں کی طرح عمران خان کی حفاظت، عزت اور وقار کے لیے بھی اسی طرح فکر مند ہیں۔