عمران خان میں غیرت ہوتی تو سیاست چھوڑ دیتا نوازشریف

مسلم لیگ (ن) کے قائد نے چیئرمین پی ٹی آئی کو بزدل قرار دیدیا

(فوٹو: فائل)

عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے زمان پارک پر چھاپے اور پی ٹی آئی کارکنوں کے ملک گیر احتجاج پر مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا ردعمل سامنے آگیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گرفتاری کے خوف سے عمران خان سرکس لگائے بیٹھا ہے۔

لندن میں مقیم مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عمران خان میں اگر رتّی بھر بہادری اورغیرت ہوتی تو شرم سے ڈوب مرتا۔
Load Next Story