بھٹ شاہ ـ قومی شاہراہ سے فیصل آباد کے3تاجر اغوا
پولیس کی ناکا بندی،ملزمان ہاتھ نہ آ سکے،رشد بھٹی، فیصل آرائیں اور طارق محمود فیصل آباد سے بذریعہ کار کراچی جا رہے تھے
مٹیاری کے قریب نیشنل ہائی وے سے کار سواروں نے فیصل آباد کے 3تاجروں کو اغوا کر لیا۔
پولیس کی ناکا بندی کے باوجود ملزمان مغویان سمیت فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے کار میں کراچی جانے والے تاجروں رشد بھٹی، فیصل آرائیں اور طارق محمود کو مٹیاری نیشنل ہائی وے پر تھانہ چھلگری کی حددو میں کار سوار مسلح افراد نے روک لیا اور تینوں تاجروں کو اغوا کرکے لے گئے ۔
تاجروں کی کار کو لاوارث حالت میں چھوڑدیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر چھلگری پولیس اور موٹروے پولیس نے ناکا بندی کر دی تاہم آخری اطلاعات تک ملزمان یا مغوی تاجروں کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا تھا۔ معلوم ہوا ہے کہ مسلح افراد نے مغویوں کے رشتے داروں سے تاجروں کی بات بھی کرائی۔ اغوا کا مقدمہ چھلگری تھانے پر درج کر لیا گیا ہے۔