راولپنڈی کے سرکاری اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے 10 سالہ بچہ جاں بحق
بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ مشتعل ہوئے اور اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی، طلحہ معمولی زخمی تھا، اہل خانہ کا دعویٰ
راولپنڈی میں قائم بے نظیر اسپتال میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے دس سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، جس کی موت پر مشتعل لواحقین نے ہنگامہ آرائی کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے غریب آباد سے 10 سالہ زخمی بچہ اسپتال لایا گیا، جو مبینہ طور پر ڈاکٹرز کی عدم دلچسپی اور بروقت طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔
اہل خانہ کے مطابق دس سالہ طلحہ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے معمولی زخمی ہوا، جس کے بعد اُسے بے نظیر بھٹو اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں کی سنگین غفلت کی وجہ سے وہ جاں بحق ہوگیا۔
بچے کی موت پر لواحقین اسپتال میں مشتعل ہوئے اور توڑ پوڑ بھی کی، جس کے بعد ڈاکٹرز نے ایمرجنسی سروس بند کی اور سیکیورٹی عملہ بھی موقع سے فرار ہوگیا۔
بعد ازاں انتظامیہ کی شکایت پر پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچی اور مشتعل مظاہرین کو بات چیت کے بعد منتشر کردیا، ہنگامہ آرئای کی وجہ سے اسپتال میں شدید خوف و ہراس پھیلا اور مریضوں کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔