ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلیے مقرر

چیف جسٹس کی سربراہی میں لارجر بنچ 17 مارچ کو دن 11 بج کر 15 منٹ پر سماعت کرے گا

(فوٹو فائل)

سپریم کورٹ میں ارشد شریف قتل از خود نوٹس کو سماعت کیلیے مقرر کرلیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ارشد شریف قتل از خود نوٹس کیس کی سماعت 17 مارچ کو دن سوا گیارہ بجے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں لارجر بنچ کرے گا۔


سماعت کے حوالے سے جے آئی ٹی ارکان، ایف آئی اے اور آئی بی سربراہان کو نوٹس جاری کر دیے جبکہ سیکرٹری داخلہ، خارجہ اور اطلاعات، شہید ارشد شریف کے اہلخانہ کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے گزشتہ ہفتے اپنی تیسری پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرائی تھی۔
Load Next Story