برج العرب کے ہیلی پیڈ پر جہاز کی لینڈنگ
اسٹنٹ میں استعمال ہونے والے جہاز کے انجن اور دیگر پارٹس میں بھی تبدیلی کی گئی تھی
پولینڈ کے ایک پائلٹ اور ائیروبیٹ لیوک چپیلا نے دبئی کے برج العرب ہوٹل کے 27 میٹر چوڑے ہیلی پیڈ پر اپنے طیارے کو لینڈنگ کرتے ہوئے اپنی نوعیت کا دنیا کا پہلا اسٹنٹ پرفارم کیا۔
تفصیلات کے مطابق لیوک دو سال سے اس اسٹنٹ کی تیاری کر رہے تھے۔ اس دل دہلا دینے والے اسٹنٹ میں استعمال ہونے والے جہاز کے انجن اور دیگر پارٹس میں بھی تبدیلی کی گئی تھی۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں لیوک کے طیارے کو برج العرب کی 56ویں منزل پر 212 میٹر اونچے ہیلی پیڈ کے قریب آتے ہوئے اور ہیلی پیڈ کی تقریباً آخری حد پر لینڈنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
لیوک کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ آخر کار ہم نے اسے انجام دے ہی دیا! برج العرب کے ہیلی پیڈ پر پہلی بار ہوائی جہاز کی لینڈنگ۔