کیا آپ یقین کریں گے کہ بھارت میں ایک گاؤں کا نام ’’پاکستان‘‘ ہے

نام پاکستان ہونے کے باوجوداس گائوں میں نہ توکوئی مسلمان ہے، نہ یہاں کوئی مسجدہے۔

نام پاکستان ہونے کے باوجود اس گاؤں میں نہ تو کوئی مسلمان ہے، نہ یہاں کوئی مسجد ہے۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست بہارکے ضلع پرنائے میں ''پاکستان''نامی گاؤں کا انکشاف ہواہے۔


نام پاکستان ہونے کے باوجوداس گاؤں میں نہ توکوئی مسلمان ہے، نہ یہاں کوئی مسجدہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق 1947 میں تقسیم برصغیر کے بعد اس گاؤں کا نام پاکستان رکھا گیا اور یہاں مقیم مسلمانوں نے مشرقی پاکستان میں رہنے کو ترجیح دی تھی جو اب بنگلہ دیش بن چکا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے رہائشیوں کی اکثریت سابق وزیراعلیٰ گجرات نریندرمودی کو بھارت کا وزیراعظم دیکھنا چاہتی ہے۔

ریاست بہارکے اس غربت کاشکار، ناخواندگی اوربنیادی سہولتوں سے محروم گاؤں کے پریشان عوام اپنے علاقے میں ترقی اور خوشحالی دیکھنا چاہتے ہیں اسی لیے وہ نریندر مودی کو ووٹ دے کر بھارت کااگلا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔ بھارتی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق 250 سے زائد رہائشیوں پرمشتمل اس دیہات میں 100 سے زائد ووٹرز ہیں۔ بہار کے اس حلقے میں پولنگ 24 اپریل کو ہوگی۔
Load Next Story