لاہور جھڑپیں پولیس نے پی ٹی آئی کے 24 کارکنوں کو گرفتار کرلیا
ملزمان کو ریمانڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا، پولیس
پولیس نے زمان پارک میں جھڑپوں اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار کارکنوں میں لاہور کے علاوہ شیخوپورہ، اپر دیر، لوئر دیر اور آزاد کشمیر کے کارکن بھی شامل ہیں، ملزمان کو ریمانڈ کیلئے کل جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ کا صبح دس بجے تک زمان پارک پولیس آپریشن روکنے کا حکم
تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے انکے 45 سے زائد کارکنان گرفتار کیے ہیں جبکہ 50 سے زائد کارکنان آنسو گیس اور لاٹھی چارج سے زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال میں طبی امداد دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: زمان پارک کے باہر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپوں میں درجنوں زخمی
دریں اثنا دو روز تک پولیس اور مظاہرین میں شدید جھڑپوں کے بعد زمان پارک کے اطراف صورتحال معمول پر آگئی ہے، کینال روڈ، مال روڈ، گڑھی شاہو اور اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک بحال ہوگئی ہے۔
زمان پارک کے باہر تحریک انصاف کے کیمپوں میں خواتین کارکن بھی پہنچ گئی ہیں، کینال روڈ کے اطراف میں لگائے گئے کنٹینرز کو ہٹا دیا گیا ہے۔